: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،4مئی(ایجنسی) پیاز کی زبردست پیداوار کے سبب بہت زیادہ سستی قیمت پر اسے فروخت کرنے پر مجبور کسانوں کو راحت دیتے ہوئے حکومت نے آج کہاکہ پیاز خریدنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے اور ناسک میں اس پر عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔ لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے
دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے منوج رجوریا کی جانب سے اٹھائے گئے اس معاملے پر فوڈ پروسیسنگ کے وزیر رام ولاس پاسوان نے ایوان کو بتایا کہ حکومت پیاز خریدنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ ناسک میں اس کو رکھنے کا بندوبست ہے اس لئے وہاں یہ کام شروع کردیا گیا ہے اور دیگر مقامات پر اسے خریدنے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔